۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
اربعین

حوزہ/ ایران کے شہر ایلام کے گورنر نے کہا: ماہ صفر کے آغاز سے آج صبح 6 بجے تک 7 لاکھ 21 ہزار زائرین اربعین مہران کی بین الاقوامی سرحد سے عراق میں داخل ہو چکے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جمعرات کے روز ایک انٹرویو میں ایران کے شہر ایلام کے گورنر حسن بہرام نیا نے کہا کہ مہران بارڈر پر ٹریفک معمول اور ہموار ہے، گزشتہ ایک دن میں مہران بارڈر سے 1لاکھ 70 ہزار 779 زائرین عراق میں داخل ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا: ماہ صفر کے آغاز سے آج صبح 6 بجے تک 7 لاکھ 21 ہزار زائرین اربعین مہران کی بین الاقوامی سرحد سے عراق میں داخل ہو چکے ہیں۔

ایلام کے گورنر نے کہا کہ اس صوبے میں مہران بارڈر جانے والے زائرین کی سہولت کے لیے تمام ضروری انتظامات کیے گئے ہیں، اس وقت ہوا کے درجہ حرارت میں کمی کی وجہ سے اور خاص طور پر رات کے وقت زائرین کے ہجوم کے باوجود زائرین کی آمدورفت معمول کے مطابق ہے۔

بہرام نیا کہا: مہران بارڈر پر تمام موکب زائرین کی خدمت کے لیے تیار ہیں، زائرین کو خدمات فراہم کرنے کے لیے 500 موکب مہران بارڈر کی طرف جانے والے راستوں پر زائرین کی خدمت کے لئے مختلف شہروں میں موجود ہیں۔

واضح رہے کہ مہران بارڈر زائرین اربعین حسینی اور عام دنوں میں بھی زائرین کے لیے سال بھر کھلا رہتا ہے اور زائرین کی آمد و رفت جاری رہتی ہے، اربعین کے موقع پر گزشتہ سال مہران بارڈر سے 3.6 ملین سے زائد زائرین عراق میں داخل ہوئے تھے، 60 فیصد سے زیادہ زائرین اربعین کے لئے اسی بارڈر کا انتخاب کرتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .